حیدرآباد۔8۔فروری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ
نے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی پر پارٹی اصول کے خلاف ورزی سے متعلق پوچھے
جانے پر آج کہا کہ انہوں نے کانگریس کی جانب سے
دئے گئے اختیارات کے مطابق
ہی اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔ نہ کہ انہوں نے سونیا گاندھی کے خلاف کسی
قسم کی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی تقسیم پر اپنے رائے
کے اظہار کی بھر پور اجازت دی ہے۔